اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بغداد میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ عراقی فوج اور انسداد دہشت گردی فورس کے جوانوں نے ہفتے کے روز شمالی بیجی کے دو علاقوں البوعمیرہ اور العین البیضا کو داعشی دہشت گردوں سے مکمل پاک کردیا ہے۔اس کارروائی کے دوران کم سے کم پینتیس داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
عسکری ذرائع کے مطابق عراقی فوج اور انسداد دہشت گردی فورس کے جوان اب تکریت کے شمال میں ایک سو بیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے ، شرقاط کے دروازے تک پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق داعش کے دہشت گرد عراقی فوج کے زمینی اور فضائی حملوں کے سامنے بے بس ہوگئے ہیں اور شرقاط کوبھی داعش کے دہشت گردوں سے جلد آزاد کرالیا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲